اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے تاکید کی ایران علاقے کا ایک اہم ملک ہے اور وہ دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ مقابلے میں موثرکردارادا کررہا ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران، علاقے کے ایک اہم ملک کے عنوان سے، دہشتگردی کی بیخ کنی کے لئے عالمی کوششوں میں موثر اور حساس کردار ادا کررہا ہے کہا کہ اقوام متحدہ میں جمعہ کے دن ہونے والے اجلاس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے نمائندوں نے اس مسئلہ کی طرف اشارہ کیا ہے۔
بشار جعفری نے مزید کہا کہ حتی امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں اس مسئلہ پر تاکید کی ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملوں کے منصوبوں کے بارے میں کہا کہ کوئی بھی ملک اپنی سرزمین پر اجازت کے بغیر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کسی دوسرے ملک کے ہوائی حملوں کی اجازت نہیں دے سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲